عوام استحصالی اشرافیہ کیخلاف متحد ہوں،رضوان عالم
حکومت پٹرول،گیس ،بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کر ریلیف دے
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، ملک نسیم حسین لابر، راؤ ساجد علی، اے ڈی خان بلوچ اور خواجہ عمران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی، تنگ دستی اور بدحالی سے پریشان عوام کو استحصالی اشرافیہ کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ حکومت عام آدمی کی جائز شکایات کا فوری ازالہ اور درپیش بحرانوں سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے وفاقی حکومت کو میثاقِ معیشت کی تجویز دے چکی ہے ، جس پر عملدرآمد سے معاشی استحکام لایا جاسکتا ہے ۔ وفاقی حکومت پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کے بجائے مثبت سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ غربت اور بے روزگاری پورے ملک کے بڑے مسائل ہیں، سیاستدانوں کو عوامی مشکلات کا احساس کرنا ہوگا، بصورت دیگر عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دے کر دہشتگردوں کی کمر توڑی، تاہم خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ ۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام، پولیس اور فوج کے ساتھ کھڑی رہی ہے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ مشکل حالات عارضی ہیں، پاکستانی قوم حب الوطنی اور بلند حوصلوں کے ساتھ بحرانوں کا مقابلہ کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments