457 سکولوں میں ای سی ای بک لائبریریز قائم کرنیکافیصلہ

457 سکولوں میں ای سی ای بک لائبریریز قائم کرنیکافیصلہ

457 سکولوں میں ای سی ای بک لائبریریز قائم کرنیکافیصلہ کتابوں کی خریداری کیلئے فی سکول 25 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ابتدائی عمر کے بچوں کے لیے تعلیمی ماحول بہتر بنانے کی غرض سے صوبے کے 457 منتخب سکولوں میں ای سی ای کارنر بک لائبریریز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے ہر منتخب سکول کو 25 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ رقم سکولوں کے نان سیلری بجٹ اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے تاکہ کتابوں کی خریداری بروقت مکمل ہوسکے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو ای سی ای کارنر کے لیے کم از کم 50 مختلف کتابیں خریدنے کی ہدایت کی ہے ۔ کتابوں کی خریداری کے لیے پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کی منظور شدہ فہرست پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ حکام کے مطابق خریداری سکول مینجمنٹ کونسل کے ذریعے کی جائے گی تاکہ عمل شفاف رہے ۔ سکول سربراہان کو خریدی گئی کتابوں کی تفصیلات ای سی ای ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔منتخب سکولوں میں ای سی ای کارنر بک لائبریری مکمل کرنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔ خریداری مکمل ہونے کے بعد تکمیل کا سرٹیفکیٹ بھی ای سی ای ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔حکام کے مطابق بک لائبریریوں کا مقصد کم عمر بچوں میں مطالعے کی عادت پیدا کرنا اور زبان، خواندگی، بنیادی ریاضی، تخلیقی صلاحیتوں اور سماجی و جذباتی نشوونما کو بہتر بنانا ہے ۔ کتابوں کی دستیابی سے بچوں کو سرگرمیوں اور مطالعے پر مبنی بہتر تعلیمی ماحول فراہم ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...