کالجز کا داخلہ نظام 2027 سے مکمل آن لائن کرنیکا فیصلہ

 کالجز کا داخلہ نظام 2027 سے مکمل آن لائن کرنیکا فیصلہ

کالجز کا داخلہ نظام 2027 سے مکمل آن لائن کرنیکا فیصلہپراسپیکٹس، فارم اور فیسوں سمیت داخلے کے تمام مراحل آن لائن ہوں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے کے سرکاری کالجز میں داخلوں کا موجودہ دستی نظام ختم کرکے 2027 سے مکمل آن لائن داخلہ نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئے نظام کے تحت طلبہ کے داخلے ، پراسپیکٹس کا اجرا، داخلہ فارم اور فیسوں کی وصولی سمیت تمام اہم مراحل آن لائن ہوں گے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد کاغذ کے استعمال میں کمی اور تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینا ہے ۔ 2027 سے کالجز میں دستی داخلہ فارم اور کاغذی کارروائی کے ذریعے داخلے کا سلسلہ ختم کردیا جائے گا۔ طلبہ کو پراسپیکٹس بھی آن لائن دستیاب ہوگا، جبکہ داخلہ فارم گھر بیٹھے حاصل اور جمع کرایا جاسکے گا۔ فیسوں کی ادائیگی بھی آن لائن ذرائع سے ہوگی۔

ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر انصر کے مطابق پیپر لیس داخلہ نظام حکومت پنجاب کی ماحول دوست پالیسی کے تحت متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ محکمہ تعلیم مرحلہ وار کالجز کے انتظامی اور داخلہ نظام کو ڈیجیٹل بنا رہا ہے تاکہ طلبہ اور والدین کے لیے داخلے کا عمل آسان، تیز اور شفاف بنایا جاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کالجز میں صرف فیسوں کی وصولی آن لائن کی گئی ہے ، جبکہ اگلے سال داخلے سے متعلق تمام مراحل آن لائن کردیے جائیں گے ۔ حکام کے مطابق نئے نظام سے ریکارڈ محفوظ رکھنے ، داخلوں کی نگرانی اور درخواستوں پر بروقت کارروائی میں بھی مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...