موٹرسائیکلوں میں تصادم 3 افراد شدید زخمی،نشتر منتقل
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ بستی ملوک کے علاقے ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔
پولیس کے مطابق یوٹرن غلہ منڈی بہاولپور روڑ پر موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں 16سالہ ثاقب ، 26 سالہ عبدالرزاق اور 17سالہ محمد خان شدید زخمی ہوگئے ۔جن کو علاج معالجہ کیلئے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments