کمشنر دفترمیں میٹرک پوزیشن ہولڈرزکوانعامات تقسیم

کمشنر دفترمیں میٹرک پوزیشن ہولڈرزکوانعامات تقسیم

تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کیلئے محنت جاری رکھیں:کمشنر کی طلبہ کو نصیحت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر‘نیوز رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ ہونہار طلبہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،ملک کا مستقبل انہی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور اگر انکی بھرپور رہنمائی جاری رہی تو یہ اپنے ملک کا نام روشن کرینگے ۔ آپ اپنی محنت جاری رکھیں تاکہ تعلیمی میدان میں آپ مزید کامیابیاں اپنے نام کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس گوجرانوالہ میں ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک امتحان کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد ،سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ راشد ملک، سی ای او ایجوکیشن میڈم عطیہ ارشد ملک ،پوزیشن ہولڈر طلبہ ، انکے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔ کمشنر کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز، میڈلز اور نقد انعامات سمیت پوزیشن ہولڈرز بچوں کے اساتذہ اور والدین کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں بھی تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے ۔کمشنر نے مزید کہا میٹرک نتائج میں سرکاری سکولز کے بچوں کا نمایاں پوزیشنیں لیناحوصلہ افزا بات ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی نظام بہتری کا جانب گامزن ہے جس پر اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...