بائیک رائیڈرز خواتین میں ہیلمٹ تقسیم کئے جائیں گے ،فہیم ستار
ملتان(لیڈی رپورٹر)ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس صدر فہیم ستار شیخ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں کلب کی گزشتہ ماہ کی سرگرمیوں، آئندہ فلاحی منصوبوں اور سماجی خدمات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فہیم ستار شیخ نے کہا کہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور خواتین کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے موٹر سائیکل چلانے والی لڑکیوں میں پنک کلر ہیلمٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل خصوصا لڑکیوں کو ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور لائنز کلب اس سلسلے میں اپنی سماجی ذمہ داری بھرپور انداز میں ادا کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments