خصوصی بچوں کی شناخت ، داخلوں کیلئے گھر گھر سروے کا فیصلہ

خصوصی بچوں کی شناخت ، داخلوں کیلئے گھر گھر سروے کا فیصلہ

محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے سروے پانچ روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں خصوصی بچوں کی شناخت اور انہیں خصوصی تعلیمی اداروں میں داخل کرانے کیلئے گھر گھر سروے شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ سروے کا مقصد ایسے خصوصی بچوں کی نشاندہی کرنا ہے جو تاحال خصوصی تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہوئے ۔محکمے کے مطابق سروے کے ذریعے خصوصی بچوں کا جامع ڈیٹا مرتب کیا جائے گا تاکہ انہیں تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور اداروں میں داخلے کا عمل مؤثر بنایا جاسکے۔

خصوصی تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے متعلقہ علاقوں میں گھر گھر جاکر سروے کریں گے ، جبکہ خصوصی بچوں کی شناخت کے لئے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ضرورت پڑنے پر سروے ٹیموں کو سکول ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ محکمہ نے سروے کا عمل پانچ روز کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گھر گھر سروے کے دوران خصوصی بچوں سے متعلق ضروری معلومات جمع کرنے کے ساتھ ان کی جیو ٹیگ تصاویر بھی حاصل کی جائیں گی تاکہ تمام تفصیلات کو باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنایا جاسکے ۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے مطابق اس اقدام سے صوبے میں خصوصی بچوں کی درست تعداد اور ان کی موجودہ تعلیمی صورتحال کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔ سروے کے نتائج کی بنیاد پر خصوصی بچوں کو تعلیمی اداروں تک لانے اور انہیں بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...