جامعہ غوثیہ فریدیہ میں سالانہ عشق مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد

جامعہ غوثیہ فریدیہ میں سالانہ  عشق مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)مرکز اہل سنت جامعہ غثیہ فریدیہ مظہر العلوم، چک نمبر 35 ڈبلیو بی لڈن روڈ پر سالانہ عشق مصطفیٰؐ کانفرنس منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں علماء و مشائخ، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، جماعت اہل سنت اور حزب الفرید کے عہدیداران سمیت ہزاروں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی۔شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال پیر سید مظہر فرید شاہ نے عشق رسولؐ، محبت مصطفیٰؐ، ادب بارگاہ رسالتؐ اور اتباع سنت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پیر سید مظہر فرید شاہ نے کہا کہ محبت رسولؐ محض زبانی دعویٰ نہیں بلکہ سیرت طیبہ کو عملی زندگی کا نمونہ بنانے کا نام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...