چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی وسامان سے محروم

 چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی وسامان سے محروم

مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی موبائل فون چھین لئے

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکل، زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں جاوید حسین سے 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 55 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ چہلیک کے علاقے میں آصف محمود سے گن پوائنٹ پر 12 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں آصف کے گھر سے 24 ہزار روپے ، چار ماشے سونا اور موبائل فون چوری ہوگیا۔ قطب پور کے علاقے میں علی اقتدار سے 17 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ شاہ شمس کے علاقے سے عثمان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ مخدوم رشید کے علاقے میں انعام اللہ سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 2 لاکھ روپے چھین لئے ۔سٹی شجاع آباد کے علاقے میں دانش سے 48 ہزار روپے اور موبائل فون، صدر شجاع آباد کے علاقے میں عبدالغفار کا لائسنس یافتہ پسٹل، موبائل فون اور بٹوا چوری ہوگیا۔ سٹی جلالپور کے علاقے میں حکیم خان کی بکریاں چوری کرلی گئیں۔گلگشت اور کوتوالی کے علاقوں سے شفیق اور یشوع مسیح کی موٹرسائیکلیں، ڈی ایچ اے سے عمران کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ صدر کے علاقے میں اعجاز سے 2 لاکھ 150 سعودی ریال، ڈیڑھ تولہ سونا اور ملبوسات جبکہ الپہ سے اللہ رکھا کا سامان چوری ہوگیا۔ قادر پورراں میں تسلیم سے ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...