مہنگائی،تجاوزات،ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں تیز
خلاف ورزی پر جرمانے ، دکانیں سیل، گراں فروشوں کی گرفتاری کا حکم
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پیرا کی کارکردگی اور تجاوزات، گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومتی رٹ برقرار رکھنے کیلئے انفورسمنٹ کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف ‘‘پہلے عزت پھر نفاذ’’ کے اصول پر عمل کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وارننگ کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں اور دکانیں سیل کی جائیں۔خالد جاوید گورائیہ نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جرمانوں اور گرفتاریوں جبکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ اجلاس میں محکموں کے درمیان مؤثر رابطے اور جدید ڈیجیٹل طریقہ کار اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیرا نے ضلع میں 49 ہزار 484 انسپکشنز کیں، ایک ہزار 663 چالان کیے اور 75 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments