دھمکیوں، توڑ پھوڑ کے واقعات، متعدد مقدمات درج

دھمکیوں، توڑ پھوڑ کے  واقعات، متعدد مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو میں دھمکیوں، توڑ پھوڑ اور راستہ روکنے کے مختلف واقعات میں متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو میں محمد زمان خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی کے مطابق ملزم سبحان نے بیساکھی کے حوالے سے سائل کی خبر شائع ہونے پر مبینہ طور پر فون کے ذریعے غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ دوسرے واقعے میں معین الاسلام نے پولیس کو بتایا کہ موضع بدھ میں اس کا کلینک ہے ، جہاں 23اور 24 اگست کی درمیانی شب بلاول سمیت 40 افراد نے مبینہ طور پر کلینک کے باہر آکر کھڑکی کے شیشے توڑ دیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...