حکومت زرعی پالیسیوں پر فوری نظرثانی کرے :کسان اتحاد

 حکومت زرعی پالیسیوں پر فوری نظرثانی کرے :کسان اتحاد

گندم، گنے اور کپاس کے کاشتکاروں کیلئے مناسب سپورٹ پرائس مقرر کرنے کا مطالبہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپور ٹر ) کسان اتحاد کوٹ ادو کے رہنما ملک اکبر کھر نے دیگر کسان رہنماؤں عاشق حسین سہارن، خان محمد گشکوری اور صادق حسین جتوئی کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا محنت کش کسان شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان دن رات محنت کرکے خوراک پیدا کرتا ہے ، مگر ناقص پالیسیوں اور بڑھتے اخراجات کے باعث اس کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ ملک اکبر کھر نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں کمی سے ٹیکسٹائل صنعت متاثر ہو رہی ہے جبکہ گندم کے شعبے کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ گنے کے کاشتکار مہنگی کھاد، زرعی ادویات اور دیگر اخراجات کے باعث پریشان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم اور گنے کی سپورٹ پرائس کاشتکاروں کے پیداواری اخراجات میں کم از کم 25 فیصد منافع شامل کرکے مقرر کی جائے ۔ انہوں نے نہروں کی پختگی، زرعی تحقیق کے مراکز کے قیام اور جدید کاشتکاری کے فروغ کا بھی مطالبہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...