زرعی رقبے پر تعمیر، محکمہ اوقاف کی درخواست پر مقدمہ درج

 زرعی رقبے پر تعمیر، محکمہ اوقاف کی درخواست پر مقدمہ درج

الاٹی پر رقبہ فروخت کرنے اور معاہدے کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد

مونڈکا(نامہ نگار ) زرعی مقاصد کے لیے پٹے پر حاصل شدہ رقبے پر تعمیرات کی کوشش کے الزام میں محکمہ اوقاف کی درخواست پر الاٹیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اظہر عباس، انسپکٹر متروکہ وقف املاک ضلع لیہ، نے پولیس تھانہ شاہجمال کو ارسال کیے گئے استغاثے میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بذریعہ ٹیلی فون اطلاع ملی کہ عبدالمعین، عبدالوہاب اور حفیظ اللہ اقوام راجپوت ساکنان شاہجمال، متروکہ وقف املاک کی ملکیتی حکومت پاکستان کی اراضی، واقع موضع کینجر شاہجمال نزد آر ایچ سی شاہجمال، پر ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد سے مٹی ڈال کر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ موقع پر پہنچنے پر دو ٹریکٹر ٹرالیاں مٹی ڈال کر رقبہ ہموار کر رہی تھیں۔ چار ایکڑ ایک کنال گیارہ مرلے رقبہ قانونی طور پر عبدالمعین کے نام الاٹ ہے ، جسے صرف زرعی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے ۔ پولیس نے ٹریکٹر اور زرعی آلات تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...