گگومنڈی: ملزم سے دوران ریمانڈ آلہ قتل برآمد
گگومنڈی(نامہ نگار) تھانہ گگومنڈی پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم عدنان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کرلیا۔۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد شفیق جٹ نے دورانِ جسمانی ریمانڈ ملزم عدنان ساکن حافظ آباد کالونی کی نشاندہی پر پسٹل برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی پر ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کے بہانے اپنی بیوی کو ساتھ لے جاکر ویرانے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments