کوٹ ادو : 4وارداتیں، سونا، نقدی اور سامان چوری

کوٹ ادو : 4وارداتیں، سونا، نقدی اور سامان چوری

ملزم مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل، زیورات، نقدی اور سولر انورٹر لے گئے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو میں چوری کی چار مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل، سونا، نقدی، سولر انورٹر اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق محمد نعیم موٹر سائیکل پر محمد عارف کے گھر آیا اور موٹر سائیکل باہر لاک کرکے اندر چلا گیا، تاہم نامعلوم ملزمان 70 ہزار روپے مالیتی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ دوسرے واقعے میں موضع پرہار شرقی کے رہائشی چوہدری ناصر احمد کے گھر تین نامعلوم خواتین داخل ہوئیں اور کمرے سے تقریباً دو تولہ سونا اور 30ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئیں۔ تیسرے واقعے میں موضع لعل میر میں کاشت شدہ رقبے پر نصب سولر سسٹم کا 38 ہزار روپے مالیتی انورٹر نامعلوم ملزمان نے چوری کرلیا۔ چوتھے واقعے میں تین ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور دو تولہ سونا، دو لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور پانچ سوٹ چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...