زمین کے تنازع پر فائرنگ، نوجوان زخمی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)نواحی علاقے کوٹ اسلام میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق سرمد ولد ابرار فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعدازاں سرمد کو مزید طبی معائنے اور علاج کیلئے آر ایچ سی سرائے سدھو منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments