طلبہ کے اعزاز میں تقریب

 طلبہ کے اعزاز میں تقریب

ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ بایوکیمسٹری میں فال 2026 کے بی ایس بایوکیمسٹری کے پہلے سمسٹر میں داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔

 تقریب کا مقصد نئے طلبہ کو شعبہ کے تعلیمی و تحقیقی ماحول، تعلیمی پروگرامز، جدید لیبارٹری سہولیات اور تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کرنا تھا۔تقریب میں شعبہ بایوکیمسٹری کے فیکلٹی ممبران اور نئے طلبہ نے شرکت کی۔ چیئرمین شعبہ بایوکیمسٹری ڈاکٹر سبطین احمد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ طلبہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تعلیمی سفر کے نئے مرحلے کے آغاز پر مبارکباد دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سبطین احمد نے تعلیمی معیار، نظم و ضبط، سائنسی جستجو اور تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ شعبہ کی تعلیمی، لیبارٹری اور تحقیقی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنی سائنسی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ یونیورسٹی اور شعبہ کی مختلف سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں۔ فیکلٹی ممبران نے بھی نئے طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر فال 2026 کے بی ایس بایوکیمسٹری کے طلبہ کو خوش آمدید کہا گیا اور ان کے کامیاب تعلیمی مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...