نسٹ میں 1823نئے طلبہ کے لیے تین روزہ تعارفی پروگرام

نسٹ میں 1823نئے طلبہ کے لیے تین روزہ تعارفی پروگرام

اورینٹیشن پروگرام میں طلبہ نے تعلیمی، سماجی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا

   اسلام آباد(دنیا رپورٹ )نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے نئے بیچ کے 1,823 انڈرگریجویٹ طلبہ کو جامعہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے تین روزہ تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا جس کے دوران نئے طلبہ کو نسٹ کے تعلیمی نظام، کیمپس کے شب و روز اور ہم نصابی سرگرمیوں سے متعارف کرایا گیا۔ اورینٹیشن پروگرام میں نئے طلبہ نے تعلیمی، سماجی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ والدین اور سرپرستوں کو بھی نسٹ میں تعلیمی و کیمپس زندگی کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف گیسٹ اور رجسٹرار نسٹ، ڈاکٹر ناصر رشید نے نئے طلبہ کا خیرمقدم کیا اور انہیں جامعہ میں دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نسٹ میں اپنے قیام کے دوران نئے تجربات اور چیلنجز کا بھرپور سامنا کریں، بامعنی روابط قائم کریں اور نسٹ کمیونٹی کا فعال حصہ بنیں۔اورینٹیشن کے پہلے روز طلبہ اور ان کے والدین کا استقبال، والدین کے لیے خصوصی سیشن، دستاویزات کی تکمیل اور رجسٹریشن کے مراحل مکمل کیے گئے ۔ اس موقع پر سوسائٹیز مارچ اور نئے بیچ کی اجتماعی تصویر بھی پروگرام کا حصہ تھی، جبکہ والدین کو نسٹ میں طلبہ کی تعلیمی و روزمرہ زندگی کو قریب سے جاننے کا موقع ملا۔پروگرام کے دوسرے مرحلے میں متعلقہ سکولز میں طلبہ کے لیے تعلیمی اورینٹیشن کا اہتمام کیا گیا جبکہ نسٹ کے کلبز اور سوسائٹیز نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نئے طلبہ کو جامعہ کی ہم نصابی معمولات سے روشناس کرایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...