میئرکااسپنسر آئی اسپتال کا دورہ طبی سہولیات کا جائزہ
کراچی (این این آئی)میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسپنسر آئی اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مختلف وارڈز، اسٹور روم اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر مشیر مالیات کے ایم سی گلزار ابڑو، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسپتال میں آنکھوں کے علاج کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، انہوں نے اسپنسر آئی اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔، مریضوں نے بتایا کہ ان کا علاج مفت کیا جا رہا ہے اور ان سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments