اسلام آباد ، 23جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،  23جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 23ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,452گرام آئس،  20بوتل شراب ،چار رائفلیں اور مختلف بور کے 14عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...