ٹانڈہ میں مریم نواز لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کا افتتاح
ٹانڈہ،گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی خالد اصغر گھرال نے ڈپٹی کمشنر نورالعین کے ہمراہ ٹانڈہ میں مریم نواز لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون، چیف آفیسر ضلع کونسل سید فراز مہدی، وحید الدین ٹانڈہ اور معززین بھی موجود تھے ۔پارک میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کیلئے جدید اور خوبصورت لائبریری، جاگنگ ٹریک، بچوں کیلئے جھولے، واٹر فاؤنٹین، پارکنگ، بینچز اور ڈسٹ بنز سمیت مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments