FGEHA کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15اور 16ستمبر کو ہوگی

FGEHA کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15اور 16ستمبر کو ہوگی

نیلامی میں سیکٹرز G-13 اور G-14میں واقع کمرشل پلاٹس پیش کیے جائیں

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے سے آکشن منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، نیلامی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مجموعی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ انویسٹر کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس میں نیلامی کے انتظامات، طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ محکموں کو نیلامی کے کامیاب انعقاد کے لیے ان کے دائرہ کار کے مطابق ضروری ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ FGEHA کی جانب سے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لیے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر کو کی جا رہی ہے۔

نیلامی میں اسلام آباد کے اہم اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سیکٹرز G-13 اور G-14 میں واقع کمرشل پلاٹس پیش کیے جائیں گے ۔نیلامی کا آغاز دونوں روز صبح 10:00 بجے ہوگا، جبکہ نیلامی کا مقام گرینڈ مارکی انکلیو، مارگلہ روڈ، E-11، اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے ۔انویسٹر/ سرمایہ کاروں میں بھرپور دلچسپیکمرشل پلاٹس کی مجوزہ نیلامی کے حوالے سے سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ G-13 اور G-14 اسلام آباد کے اہم اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے علاقوں میں شمار ہوتے ہیں۔، جہاں رہائشی آبادی کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔سیکٹر G-13 اور G-14 کمرشل سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...