ڈویژنل ماڈل کالج میں قرآن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ڈویژنل ماڈل کالج میں قرآن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

قرآن سنٹر کے قیام سے طلبہ کو حفظ قرآن کی معیاری سہولت میسر آئے گی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈویژنل ماڈل کالج میں قرآن سنٹر کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے قرآن سنٹر کا گراؤنڈ بریکنگ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و ڈائریکٹر سول سیل آصف چوہان، کالج کے پرنسپل یاسین مرزا سمیت دیگر افسر اور متعلقہ حکام موجود تھے ۔کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ قرآن سنٹر کے قیام سے طلبہ کو حفظ قرآن کی معیاری سہولت میسر آئے گی، جہاں وہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی جاری رکھ سکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹر میں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک حفظ قرآن کی کلاسز ہوں گی، جبکہ دوسری شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک طلبہ کو دنیاوی تعلیم کی کلاسز دی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ قرآن سنٹر میں ابتدائی طور پر 30 طلبہ کے لیے گنجائش رکھی گئی ہے ، جسے مستقبل میں طلبہ کی ضرورت کے مطابق مزید بڑھایا جائے گا۔ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قرآن سنٹر کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...