ڈپٹی کمشنر کا تحصیل آفس کوٹ ادو کا اچانک دورہ، معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل آفس کوٹ ادو کا اچانک دورہ، معائنہ

مسائل دریافت، غیرحاضر اور کام چور ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قدسیہ ناز، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فرخ محمود اور ایس ڈی ای او پیرا محمد سعید احمد کے ہمراہ تحصیل آفس کوٹ ادو کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور موجود سائلین سے ان کے مسائل اور شکایات براہ راست دریافت کیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر، غفلت یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام سرکاری ملازمین بروقت دفاتر میں حاضر ہوں اور اپنے فرائض ذمہ داری، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے سے انجام دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ بلاجواز غیر حاضری، کام میں سستی، غفلت یا سائلین کو بلاوجہ پریشان کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ افسران اپنے ماتحت عملے کی حاضری اور کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں۔بلال سلیم نے کہا کہ سرکاری دفاتر عوام کی خدمت کے لیے قائم ہیں، اس لیے فرائض میں کوتاہی اور اختیارات کا غلط استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ضلع کوٹ ادو میں بہتر انتظامی امور، شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...