پولیس مقابلہ، دو مبینہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

 پولیس مقابلہ، دو مبینہ ملزم  زخمی حالت میں گرفتار

جہانیاں (نامہ نگار) نواحی گاؤں 159 ٹن آر کے قریب سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلے میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہوگئے۔

سی سی ڈی پولیس نے سرکل انچارج محمد عمران سیال کی قیادت میں 159 ٹن آر کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ مسلح افراد نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو افراد زخمی ہوئے ، جن کی شناخت حسیب احمد بھٹی سکنہ 2 ایم آر اور ارشد بھٹی سکنہ 2 ایم آر، مخدوم رشید، کے ناموں سے ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...