فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، 20لٹررینسڈ آئل ،15کلو خوراک تلف

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، 20لٹررینسڈ آئل ،15کلو خوراک تلف

سبزیوں ،گوشت کی نامناسب سٹوریج، واشنگ ایریا میں عدم صفائی پر جرمانے عائد

ملتان (لیڈی رپورٹر ) غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مسلسل کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال، وہاڑی میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 20 لٹررینسڈ آئل اور 15 کلو غیر معیاری خوراک تلف۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈویژن بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ابدالی روڈ پر معروف ریسٹورنٹ کو سبزیوں اور گوشت کی نامناسب سٹوریج، کچن اور فریزر میں باسی سبزیوں کی موجودگی، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 50 ہزار روپے ، 17 کسی بدھلہ روڈ ، پرانا دنیاپور روڈ، بہاولپور بائی پاس چوک اور بستی ملوک میں 4 پاپڑ فیکٹریوں اور 2 سویاں یونٹس کو واٹر فلٹر نصب نہ ہونے ، تیار خوراک کی زمین پر سٹوریج، واشنگ ایریا میں صفائی نہ ہونے ، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی، مشینری کی صفائی نہ ہونے پر 1 لاکھ 90 ہزار، مہران والی گلی وہاڑی روڈ پر بیکری کو فلٹر تبدیل نہ کرنے ، پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 25 ہزار، افشر روڈ علی چوک پر سوہن حلوہ یونٹ کو حشرات کی روک تھام کے ناقص انتظامات، واشنگ ایریا میں آلودہ پانی جمع ہونے پر 25 ہزار، نون چوک اور ناردرن بائی پاس پر 2 ریسٹورنٹس کو فریزر کی صفائی نہ ہونے ، ایکسپائری خام اجزاء کی موجودگی اور سٹور ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر مجموعی طور پر 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ اسی طرح لودھراں میں آدم واہں سپر چوک دنیاپور اور ریلوے پھاٹک کہروڑ پکا میں 3 ریسٹورنٹس کو کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار، چائنہ نمک کے استعمال، آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے ، رینسڈ آئل کا استعمال کرنے ، برتنوں کی صفائی نہ ہونے پر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...