ریونیو امور میں غفلت ، افسروں کو کارکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم
ڈپٹی کمشنر نے زیرالتوا موضع جات10روز میں آن لائن کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) بورڈ آف ریونیو پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے افسران مال کو کارکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر صدارت ریونیو امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر کو پلس پراجیکٹ کے تحت ونڈاجات، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا اور کھیوٹ میوٹیشن ایشوز کے حل کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جبکہ ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم، ڈسپیوٹ ریزولوشن سکروٹنی کمیٹی کیسز اور دیگر امور کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے ونڈا جات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اہداف پورے کرنے اور کھیوٹ ایشوز جلد حل کرنیکی ہدایت کی۔ انہوں نے کبیروالا اور خانیوال کے اسسٹنٹ کمشنرز کو زیرالتوا موضع جات 10دن کے اندر آن لائن کرنیکی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے سب رجسٹرارز کو زیر التوا رجسٹریوں سے متعلق امور فوری نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس (اے آئی ٹی) کا ماہانہ ٹارگٹ ہر صورت پورا ہونا چاہیے ۔ انہوں نے ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن کیسز مقررہ وقت میں حل کرنے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر فضل عباس، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ریونیو فارمیشن افسران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments