خانیوال:جدید ویٹرنری آپریشن تھیٹر اور لیبارٹری کا افتتاح

 خانیوال:جدید ویٹرنری آپریشن تھیٹر اور لیبارٹری کا افتتاح

مویشی پال کسانوں طبی سہولیات دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں : عاشق کرمانی

  خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مویشی پال کسانوں کو جدید ویٹرنری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سول ویٹرنری ہسپتال خانیوال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری آپریشن تھیٹر اور جدید لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے ۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے سول ویٹرنری ہسپتال خانیوال میں جدید ویٹرنری آپریشن تھیٹر اور لیبارٹری کا افتتاح کیا ۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مویشی پال کسانوں کو ان کے جانوروں کے لیے جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ دودھ اور گوشت کے جانور ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے مویشیوں کی صحت اور بہتر نگہداشت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیلاب کے دوران محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے بروقت اور مؤثر اقدامات کیے گئے ، جس کے باعث مویشیوں میں کسی وبا کو پھیلنے نہیں دیا گیا۔ آج پنجاب کے ہر ضلع میں جدید ویٹرنری ہسپتال فعال ہیں، مویشی پال کسان ٹیسٹوں کی رپورٹس ایک گھنٹے کے اندر آن لائن اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی حاصل کر سکیں گے ۔ حکومت پنجاب بہت جلد ہر تحصیل میں ایک ماڈل ویٹرنری ہسپتال قائم کرنے جا رہی ہے ، جس سے مویشی پال کسانوں کو جدید ویٹرنری سہولیات تک مزید آسان رسائی حاصل ہوگی۔ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مویشی پال کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور موبائل لیبارٹری و سیمپل کلیکشن کے لیے مخصوص موبائل گاڑی کا بھی معائنہ کیا۔ ایم این اے محمد خان ڈاہا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے بھی خطاب کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...