ناقص اشیاء خورو نوش تلف ،واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند

 ناقص اشیاء خورو نوش تلف ،واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند

ناقص اشیاء خورو نوش تلف ،واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند 24 لٹر رینسیڈ آئل، 12 کلو ناقص مٹھائی، 7 کلو ایکسپائری خوراک تلف کی

ملتان،لودھراں، میاں چنوں (تحصیل رپورٹر، سٹی رپورٹر،لیڈی رپورٹر)مضر صحت خوراک بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان اور میاں چنوں میں معروف ریسٹورنٹ، میرج ہالز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، لودھراں میں واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے ، 24 لیٹر رینسیڈ آئل، 12 کلو ناقص مٹھائی، 7 کلو ایکسپائری خوراک تلف ۔ تفصیلات کے مطابق سیمپل فیل ہونے پر اڈہ پرمٹ نزد وقار کاٹن فیکٹری لودھراں میں بیوریج پلانٹ کو اصلاح تک کام سے روک دیا گیا۔

اسی طرح دوکوٹہ چوک بہاولپور روڈ دنیا پور میں سویٹس یونٹ کو فنگس زدہ مٹھائی فروخت کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاؤہ گلگشت کالونی ملتان میں 2 معروف ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں رینسیڈ آئل کا استعمال کرنے ، فریزر میں باسی خوراک کی سٹوریج ہونے اور پنجاب فوڈ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 25،25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ مزید سورج کند روڈ پر واقع 2 سویٹس یونٹس کو خوراک کی تیاری میں ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال کرنے ، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی، پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے ۔ مزید برآں جی ٹی روڈ نزد شیل پمپ میاں چنوں میں معروف شادی ہال کو ایکسپائرڈ خوراک کی موجودگی، ملاوٹی سرخ مرچوں کا استعمال کرنے پر 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...