شارجہ سے ڈی پورٹ شخص ایئرپورٹ پر گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے شارجہ سے ڈی پورٹ ہوکر ملتان پہنچنے والے شخص کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا۔
تفصیل کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز شارجہ سے مسافروں کو لے کر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن عملے نے ایک مسافر کو حراست میں لے لیا، جس کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ شخص کو شارجہ حکام نے ڈی پورٹ کرکے ملتان روانہ کیا تھا۔ امیگریشن عملے نے اسے گرفتار کرکے مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے سرکل آفس منتقل کردیا۔ حکام نے واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments