پولیس اہلکار کی بیٹی کی نویں میں نمایا ں پوزیشن پر نقد انعام
ملتان (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اقبال کلیم کی بیٹی نے نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 555 میں سے 549 نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔
شاندار تعلیمی کارکردگی پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے طالبہ کو نقد انعام سے نوازا جبکہ اس کے والد اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اقبال کلیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں CC-II سرٹیفکیٹ بھی دیا۔ سی پی او ملتان نے طالبہ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی پولیس فورس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کے بچوں کی تعلیمی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔، ایسی حوصلہ افزائی سے طلبہ میں مزید محنت کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments