ریونیو وصولیوں کے اہداف ہر صورت مکمل کرنے کا حکم

 ریونیو وصولیوں کے اہداف ہر صورت مکمل کرنے کا حکم

ریونیو وصولیوں کے اہداف ہر صورت مکمل کرنے کا حکم نیلامی ، کرایوں کی سو فیصد وصولی اور زیرالتوا رجسٹریاں فوری نمٹانے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے بورڈ آف ریونیو پنجاب کے احکامات پر سرکاری وصولیوں کے اہداف کے حصول کے لیے ریونیو افسران کو مزید متحرک کرتے ہوئے دکانوں کی آکشن اور کرایوں کی سو فیصد وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے مسلسل تیسرے روز ریونیو افسران سے وصولیوں کے اہداف اور پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پلس ونڈا جات، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا، کھیوٹ میوٹیشن کے مسائل، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حاصل کیے گئے اہداف، ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈسپیوٹ ریزولوشن سکروٹنی کمیٹی کے کیسز سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ونڈا جات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اہداف مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، جبکہ کھیوٹ میوٹیشن سے متعلق مسائل فوری حل اور زیرالتوا رجسٹریوں کے امور بلا تاخیر نمٹائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔ آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کے ماہانہ اہداف ہر صورت مکمل کرنے اور آن لائن کیسز مقررہ وقت میں نمٹانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر فضل عباس، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ریونیو افسران شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...