وہاڑی : اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر

 وہاڑی : اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر

وہاڑی : اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید نے سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کردی

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی افسران اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے اشیائے خوردونوش کے نئے نرخ مقرر کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے اور نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ چاول کچی کائنات نئی 340، پکی کائنات پرانی 310 اور چاول اری 120 روپے فی کلوگرام مقرر کیے گئے ہیں۔ دال چنا موٹی 230، باریک 215، دال مسور موٹی 215، دال ماش موٹی 420، باریک 384، دال مونگ دھلی 260، چنا سفید موٹا لوکل 260، چنا سفید باریک 220 اور بیسن 225 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے ۔ گوشت چھوٹا 1800، بڑا 900 روپے فی کلوگرام، دودھ 160 روپے فی لیٹر، دہی 180 روپے فی کلوگرام، 100 گرام روٹی 14 اور 120 گرام نان 20 روپے میں فروخت ہوگا۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی روزانہ پھلوں اور سبزیوں کے نرخ جاری کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...