کسانوں کو بلا سود قرضے ،خصوصی ریلیف پیکیج دیا جائے ، اقبال آرائیں

کسانوں کو بلا سود قرضے ،خصوصی  ریلیف پیکیج دیا جائے ، اقبال آرائیں

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)معروف سماجی شخصیت حاجی میاں محمد اقبال آرائیں نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں کسان اور زرعی شعبہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، تاہم بڑھتی مہنگائی، زرعی اشیا کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی، ڈیزل سمیت دیگر اخراجات کے باعث کسان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے عملی اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ زرعی شعبہ مستحکم ہوسکے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زرعی ترقیاتی بینک کے ذریعے کسانوں کو بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں تاکہ وہ بروقت بیج، کھاد، زرعی ادویات اور دیگر ضروری اشیا خرید سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں کسان کیلئے بڑا مسئلہ بن چکی ہیں، کیونکہ زرعی مشینری، ٹیوب ویل، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات براہ راست ان قیمتوں سے منسلک ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی، گیس، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مناسب کمی اور کسانوں کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...