دہشتگردی کے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ، شاہد اقبال

دہشتگردی کے واقعات قوم کے  حوصلے پست نہیں کر سکتے ، شاہد اقبال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری و ماہر قانون دان محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کوہاٹ پولیس لائن میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔

ملک و قوم کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ریاست دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد اور قانون کی بالادستی ضروری ہے ۔ چوہدری محمد شاہد اقبال نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...