دریامیں غیر قانونی ریت ٹھیکوں کیخلاف حکام کو درخواست

دریامیں غیر قانونی ریت ٹھیکوں کیخلاف حکام کو درخواست

عبدالرحیم کا اوور لوڈنگ، غیر قانونی وصولیوں ،قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) ملک عبدالرحیم کھوکھر نے محکمہ معدنیات، مائنز اینڈ منرلز اور مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے دریائے ستلج کے علاقوں بوڑھے والا زون، چک نمبر 50 ایف، چک نمبر 100 ایف اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی ریت ٹھیکوں اور ریت مافیا کی مبینہ سرگرمیوں کے خلاف اعلیٰ حکام کو درخواست ارسال کردی۔ درخواست کی نقول وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب، صوبائی وزیر معدنیات، سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو بھی بھجوائی گئی ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ معدنیات کی جانب سے مقررہ قوانین اور حکومتی پالیسی کو نظر انداز کرکے مبینہ اوور لوڈنگ اور غیر قانونی وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ متعلقہ کنٹرولنگ اتھارٹی اور انسپکٹرز کی جانب سے موقع کا باقاعدہ معائنہ نہیں کیا جا رہا۔ درخواست گزار کے مطابق 100 فٹ سے کم جگہ پر ریت گرائی جا رہی ہے اور مقررہ وزن و پیمائش کے بجائے قواعد کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے غیر قانونی لیتھرلش اور جعلی لیڈرز کے مبینہ استعمال کا بھی الزام عائد کیا۔ ملک عبدالرحیم نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات، غیر قانونی ٹھیکہ فوری بند اور ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...