پٹرولیم قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ، گھریلو بجٹ متاثر

پٹرولیم قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ، گھریلو بجٹ متاثر

عام شہری، مزدور، دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ بڑھتے اخراجات سے پریشان

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگیا، جس سے عام شہری، مزدور، محنت کش، دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ پٹرول مہنگا ہونے کے بعد اشیائے ضروریہ، سبزیوں، پھلوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھتے ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے۔ ، جس سے محدود آمدن رکھنے والے افراد کیلئے گھر کا چولہا چلانا مشکل ہوگیا ہے ۔ مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کا کہنا ہے کہ روزانہ اجرت میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا جبکہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ دن بھر محنت کے باوجود حاصل ہونے والی آمدن بجلی، گیس، راشن، بچوں کی تعلیم، ادویات اور سفری اخراجات پورے کرنے کیلئے ناکافی ثابت ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سفید پوش طبقہ بھی بڑھتی مہنگائی سے شدید متاثر ہے کیونکہ آمدن محدود جبکہ اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کاروباری سرگرمیوں، زراعت اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کے ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے اور کم آمدن والے طبقات کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...