عقیدہ ختم نبوت ایمان کا اہم ترین جزو،کفیل بخاری
ملتان (کرائم رپورٹر)مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام احرار ختم نبوت و دفاع حرمین شریفین موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جس میں علما کرام، دینی و سماجی شخصیات، احرار کارکنان اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
شرکا نے عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ، حرمین شریفین کی حرمت و سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے عزم کا اظہار کیا۔قائد احرار مولانا سید محمد کفیل بخاری، نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل اور ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے ، جبکہ حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کے مراکز عقیدت ہیں۔ انہوں نے مسلم ممالک کی افواج سے حرمین شریفین پر حملہ آوروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔مولانا سید عطاء المنان بخاری نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے پُرامن اور آئینی جدوجہد جاری رہے گی،، جبکہ حرمین شریفین کی سلامتی کے لئے مسلم ممالک کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے محمود اللہ فرخ کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں بطور سربراہ نامزدگی پر اعتراض کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔مولانا محمد زکریا نواز نقشبندی، پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری اور مولانا مفتی عامر محمود نے کہا کہ امت مسلمہ کو اختلافات سے بالاتر ہوکر مقدسات کے تحفظ اور اجتماعی مفادات کے لئے متحد ہونا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments