سموگ سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت،ڈاکٹر آصف

 سموگ سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت،ڈاکٹر آصف

حکومتی و تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا

ملتان (خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی ملتان میں سموگ اور فضائی آلودگی کے مضر اثرات کے حوالے سے آگاہی سیمینار، واک اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی کا اہتمام شعبہ موسمیاتی تبدیلی نے روٹری کلب ملتان، پلانٹ فار لائف سوسائٹی اور لائنز کلب کے اشتراک سے کیا۔آگاہی واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکا نے فضائی آلودگی میں کمی، انسانی صحت کے تحفظ اور ماحولیاتی ذمہ داری سے متعلق پیغامات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ بعد ازاں یونیورسٹی کیمپس میں شجرکاری بھی کی گئی۔وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ سموگ اور فضائی آلودگی موجودہ دور کا اہم ماحولیاتی چیلنج ہے ، جس سے نمٹنے کیلئے حکومتی و تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ شجرکاری، ماحولیاتی شعور اور ذمہ دارانہ رویوں کے فروغ سے آلودگی کے اثرات کم کئے جا سکتے ہیں۔روٹری کلب کے زونل کوآرڈینیٹر ساؤتھ سلیم ناصر نے کہا کہ سموگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر عوامی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ صاف اور صحت مند ماحول کیلئے شجرکاری اور ماحول دوست طرزعمل اپنانا مشترکہ ذمہ داری ہے ۔محکمہ تحفظ ماحولیات (ای پی اے ) ملتان کے گیسٹ سپیکر ڈاکٹر مقرب علی نے سموگ کے انسانی صحت اور ماحول پر منفی اثرات بیان کرتے ہوئے ماحولیاتی قوانین کی پاسداری اور بروقت احتیاطی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...