امیر حمزہ روڈ تاجر انتخابات دونوں گروپوں کے کاغذات جمع

امیر حمزہ روڈ تاجر انتخابات  دونوں گروپوں کے کاغذات جمع

ملتان (لیڈی رپورٹر)امیر حمزہ روڈ (المعروف کھانگلہ روڈ) کے تاجر انتخابات کے لئے تاجر اتحاد گروپ اور تاجرانصاف گروپ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔

تاجر اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر وسیم کھوکھر، جنرل سیکرٹری ملک عبدالرحمن اور گروپ لیڈر اکمل خان بلوچ، جبکہ تاجرانصاف گروپ کے امیدوار برائے صدر محمد جمشید میؤ، جنرل سیکرٹری ملک ایاز، گروپ لیڈر چودھری طاہر محمود اور سرپرست چودھری اقبال اپنے امیدواروں اور حمایتیوں کے ہمراہ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد شانی، وائس چیئرمین چودھری عبدالمنان گوندل، ایڈیشنل چیئرمین خواجہ اشرف صدیقی، ڈپٹی چیئرمین یعقوب راجپوت اور ممبر الیکشن کمیٹی شیخ تنویر اشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔اس موقع پر اکمل بلوچ نے کہا کہ تاجروں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لئے انتخابات ضروری ہیں، تاکہ کامیاب امیدوار تاجر برادری کی بھرپور خدمت کر سکیں۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے باہمی اتحاد برقرار رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...