پیپلزپارٹی جمہوری وآئینی جدوجہد جاری رکھے گی،نسیم

پیپلزپارٹی جمہوری وآئینی جدوجہد جاری رکھے گی،نسیم

دیرینہ کارکن سلیم راجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، دعائے مغفرت کی گئی

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن اور دیرینہ نظریاتی کارکن ایم سلیم راجہ کے انتقال پر پارٹی قیادت، عہدیدار اور کارکنان گہرے رنج و غم میں مبتلا ہیں۔ ان کی وفات پارٹی کیلئے بڑا نقصان ہے ، جبکہ ان کی پارٹی خدمات، نظریاتی وابستگی اور جمہوریت کیلئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایم سلیم راجہ کے انتقال کے باعث پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی ہدایت پر 21 ستمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے سلسلے میں ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام مرکزی تقریب سمیت تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ پارٹی عہدیدار اور کارکنان مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ملک نسیم حسین لابر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کارکنان ان کی صحت، سلامتی، خوشحالی اور درازیٔ عمر کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے سیاسی وارث ہیں اور پارٹی کارکنان ان کی قیادت میں جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے مرحوم ایم سلیم راجہ کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، مغفرت کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...