میپکو کے ترقیاتی منصوبے تیز، اے پی ایم ایس کی تنصیب جاری

میپکو کے ترقیاتی منصوبے تیز، اے پی ایم ایس کی تنصیب جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) انجینئر امیر ضمیر خان نے میپکو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

 اجلاس میں پروکیورمنٹ، آلات و میٹریل کی فراہمی، تنصیب، تکنیکی امور اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں پر غور کیا گیا۔پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میپکو نے جاری منصوبوں کی پیش رفت اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ انجینئر امیر ضمیر خان نے پروکیورمنٹ کے عمل اور منصوبوں پر پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ میپکو نے عالمی اداروں کی مالی معاونت سے جاری منصوبوں میں خریداری کے مراحل مؤثر انداز میں آگے بڑھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پلاننگ کمیشن، اکنامک افیئرز ڈویژن، وزارت توانائی اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے اپنا کردار ادا کرے گا۔جنرل منیجر ٹیکنیکل انجینئر ملک اشفاق احمد اور چیف انجینئر ڈویلپمنٹ زاہد اختر نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر گل محمد زاہد کی نگرانی میں سسٹم اپ گریڈیشن اور آٹومیشن کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی کیلئے ہائی لاس فیڈرز اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر ‘‘اے پی ایم ایس’’ کی تنصیب جاری ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے 6 نئے 132 کے وی گرڈ اسٹیشنز، 21 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنز، 9 ہزار اے پی ایم ایس اور 46 فیڈرز کی اپ گریڈیشن و بائفرکیشن سمیت دیگر منصوبے جاری ہیں۔ اے ڈی بی کے تعاون سے ایک لاکھ 50 ہزار تھری فیز سمارٹ میٹرز، 13 ہزار 323 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر اے پی ایم ایس اور ڈیٹا سنٹر کا قیام بھی منصوبے میں شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...