پیف کا پی ایس آر پی سکولوں کی مرمت و بحالی کا فیصلہ

پیف کا پی ایس آر پی سکولوں کی مرمت و بحالی کا فیصلہ

پیف کا پی ایس آر پی سکولوں کی مرمت و بحالی کا فیصلہمرمت، رنگ و روغن کی تصاویر ڈی اے پی ایپ پر اپ لوڈ کرنا لازم قرار

ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (پی ایس آر پی) فیز تھری کے تحت نجی انتظام میں دیے گئے سکولوں کی بہتری، مرمت اور بحالی کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیف نے تمام لائسنس یافتہ سکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، مرمت، بحالی اور رنگ و روغن کے کام کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے انتظامی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جاری مراسلے کے مطابق تمام لائسنس ہولڈرز کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ سکولوں میں مرمت اور رنگ و روغن کے کام سے پہلے اور بعد کی واضح تصاویر ڈی اے پی ایپ پر لازماً اپ لوڈ کریں۔ سکول مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام زیر التوا اور جاری مرمتی کام جلد مکمل کیے جائیں۔ 

پیف کی جانب سے شفافیت اور نگرانی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پورٹل پر طلبہ کی حاضری کے ساتھ سکول کی تین جیو ٹیگڈ تصاویر اپ لوڈ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سکولوں میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پیف انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جاری ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے یا خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ لائسنس ہولڈرز کے خلاف پیف اور پی ایس آر پی کے قواعد و ضوابط کے مطابق انتظامی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے تمام متعلقہ سکول مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق ریکارڈ مکمل رکھیں اور جاری کاموں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...