موٹرسائیکل ٹرالر سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق،ایک زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)دائرہ دین پناہ کے قریب موٹرسائیکل ٹرالر سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار توحید اللہ کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے زخمی کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی لاش ہسپتال دائرہ دین پناہ منتقل کردی۔ حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا پیدا ہوگئی۔ پولیس نے واقعہ کے حوالے سے ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments