ہسپتال میں ٹربائن کی قیمتی تار چوری
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) دیوان صاحب میں قائم شیخ دین محمد ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال میں چوری کی واردات ہوئی، جہاں چور ٹربائن کی قیمتی تار چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چوری ہونے والی تار کی مالیت تقریباً 18ہزار روپے ہے ۔ واردات کے بعد ہسپتال میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر ساہوکا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔ ہسپتال کے چوکیدار نوید احمد کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے چوری شدہ تار اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔ حکام کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments