کبیر والا میں صوبائی محتسب کی کھلی کچہری 26ستمبر کو ہوگی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) صوبائی محتسب پنجاب کے ریجنل آفس خانیوال کے زیر اہتمام کھلی کچہری 26 ستمبر کو صبح 11 بجے میونسپل کمیٹی کبیر والا میں منعقد ہوگی۔
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایات پر ہونے والی کھلی کچہری میں شہری صوبائی محکموں اور سرکاری اداروں سے متعلق اپنی شکایات اور مسائل پیش کرسکیں گے ۔ صوبائی محتسب پنجاب کے ایڈوائزر تنویر اقبال تبسم شہریوں کی شکایات سنیں گے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری کارروائی کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر شکایات کے ازالے اور انتظامی مسائل کے حل میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments