دربار حضرت بابا سہروردیؒ پر محفل میلاد النبیؐ، علماء اور شہریوں کی شرکت

دربار حضرت بابا سہروردیؒ پر محفل  میلاد النبیؐ، علماء اور شہریوں کی شرکت

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) تحریک پاسبان اہلسنت کے شیڈول کے مطابق متحدہ شہری محاذ کے زیر اہتمام دربار حضرت بابا میاں چنوں سہروردیؒ پر محفل میلاد مصطفیٰ ؐ ہوئی، جس میں علماء کرام، نعت خواں حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ پیر سید واجد الرحمٰن بغدادی نے سیرت طیبہ ؐکے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ کی حیات مبارکہ پوری انسانیت کیلئے بہترین نمونہ ہے ۔ آپ ؐ نے محبت، اخوت، برداشت، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔ مقررین نے سیرت و کردار اور تعلیمات نبوی ؐپر روشنی ڈالتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت ؐکی اہمیت اجاگر کی۔ محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...