میلسی میں سپورٹس گراؤنڈ کے قیام کیلئے اہم پیش رفت
میلسی (نامہ نگار)ضلع وہاڑی میں نئے سپورٹس گراؤنڈ کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے۔۔۔
ملاقات کے دوران وہاڑی سے ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ نے میلسی میں سپورٹس گراؤنڈ کے قیام کی تجویز پیش کی، جسے سرکاری دستاویز میں عوامی اہمیت کی تجویز قرار دیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر آفس پنجاب کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق میلسی میں اسپورٹس گراؤنڈ کا قیام فوری نوعیت کی تجویز میں شامل ہے ۔ مراسلے میں سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لے کر قابل عمل ہونے کی رپورٹ اور سفارشات تیار کی جائیں تاکہ اسے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 میں شامل کرنے کیلئے پیش کیا جاسکے ۔ مراسلے میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ شہری حلقوں نے تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس گراؤنڈ کے قیام سے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments