خان گڑھ اور شاہ جمال گرلز کالجز کیلئے بسیں فراہم

خان گڑھ اور شاہ جمال گرلز  کالجز کیلئے بسیں فراہم

خان گڑھ (نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد عون حمید ڈوگر کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ۔۔۔

جانب سے خان گڑھ اور شاہ جمال کے گرلز ڈگری کالجز کیلئے بسیں فراہم کی گئی ہیں۔ گرلز ڈگری کالج خان گڑھ کی بس متعلقہ محکمہ کے حوالے کردی گئی، جبکہ گرلز ڈگری کالج شاہ جمال کیلئے بس بھی جلد فراہم کردی جائے گی۔ بسوں کی فراہمی سے طالبات کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی ۔اور انہیں تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ اہلیان خان گڑھ اور شاہ جمال نے اقدام پر وزیراعلیٰ اور سردار محمد عون حمید ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...