پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کی دستخطی مہم شروع

پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کی دستخطی مہم شروع

مظفرگڑھ میں کیمپ ، شہریوں کے دستخط ، مہنگائی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع مظفرگڑھ کے زیر اہتمام پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر دستخطی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں پریس کلب مظفرگڑھ کے سامنے دستخطی کیمپ قائم کیا گیا، جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرگڑھ رانا عمر دراز فاروقی نے کیا۔ اس موقع پر رانا عمر دراز فاروقی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے جبکہ چینی، دالیں، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے ، اس لیے حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کرے ۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ حکمران غیر ضروری اخراجات کم کرکے عوام کو سہولت فراہم کریں۔ جماعت اسلامی عوامی حقوق اور معاشی مسائل کے حوالے سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔مہم کے کیمپ میں شہریوں نے شرکت کرکے پٹرولیم لیوی کے خلاف دستخط کیے اور حکومت سے مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر نائب امیر ضلع رانا شمشاد احمد، امیر شہر پروفیسر افتخار احمد ہاشمی، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک بشیر احمد، احمد جمال بلوچ ایڈووکیٹ، رانا محمد افضل، سعد اللہ چوہدری اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔ جماعت اسلامی کے مطابق دستخطی مہم ملک بھر میں جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...